ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا : ٹیچنگ کیلئے لائسنس رکھنا لازمی قرار

خیبرپختونخوا : ٹیچنگ کیلئے لائسنس رکھنا لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ایک اور تجربہ کرتے ہوئے ٹیچنگ کیلئے لائسنس رکھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

 رجسٹریشن کیلئے محکمہ تعلیم 200 ملین روپے کی لاگت سے ریگولیٹری باڈی بھی قائم کرے گا۔

 محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی دستاویزات کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اساتذہ کے لئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بغیر لائسنس خیبرپختونخوا میں اب کوئی ٹیچنگ نہیں کرسکے گا۔

 محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ اساتذہ کو پڑھانے کا اختیار حاصل ہوگا۔

 ریگولیٹری باڈی اساتذہ کے لائسنس کے لیے ٹی او آرز بنائے گی اور معیار پر پورا اترنے والے اساتذہ کو لائسنس جاری ہوگا جبکہ تجدید کارکردگی سے مشروط ہو گی۔