ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، سرکاری تھیلے بازار سے غائب

 آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، سرکاری تھیلے بازار سے غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد: آٹے کے بحران میں شدت آگئی ہے، سرکاری نرخوں پر دستیاب 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے بازار سے غائب ہوگئے ہیں۔

پیکنگ والا آٹا فروخت کرنیوالی نجی کمپنی نے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا,5 کلوآٹے کا تھیلا 160 روپے اضافے سے 800 روپے کر دیا گیا,3ہفتے قبل نجی کمپنی کا 5 کلو کا آٹے کا تھیلا 550 روپے کا مل رہا تھا.

فلور ملز 15 کلو والا آٹے کا تھیلا 1600 سے 1650 کا فروخت کرنے لگے,کریانہ فروش 15 کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے میں فروخت کررہے ہیں,15 کلو آٹے کے تھیلے کی بھی سنگین قلت دیکھی جارہی ہے.