ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو: ٹرین کی ڈبل ڈیکر بس کو ٹکر، 10 افراد ہلاک، 61 سے زائد زخمی

میکسیکو: ٹرین کی ڈبل ڈیکر بس کو ٹکر، 10 افراد ہلاک، 61 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میکسیکو میں ایک خوفناک حادثے میں ایک مال بردار ٹرین نے ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 61 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثہ ریاست میکسیکو کے اطلاکومولکو میونسپلٹی میں ایک شاہراہ پر پیش آیا، جب بس ایک آہستہ رفتار ٹریفک کے دوران ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اس دوران فریٹ ٹرین پوری رفتار سے بس سے ٹکرا گئی۔

تصادم کے نتیجے میں بس کا اوپری حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،  ٹرین بس کو ریلوے لائن پر گھسیٹتی رہی جس سے جانی نقصان بڑھ گیا۔

ریاستی سول پروٹیکشن کے جنرل کوآرڈینیٹر آدریان ہرنینڈز کے مطابق بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں حادثے کے بعد کا ہولناک منظر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں بس کی چھت مکمل طور پر تباہ اور سامنے کا شیشہ چکنا چور دکھائی دے رہا ہے۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ مسافروں کو بچانے کے لیے بس کی چھت سے باہر نکالنے کی کوششیں کیں۔