ویب ڈیسک :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی آئی فون سیریز کے نئے ماڈل ’ آئی فون 16‘ کو متعارف کروانے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
جیسے جیسے آئی فون 16 کی تعارفی تقریب کا دن قریب آرہا ہے ویسے ویسے صارفین کی دلچسپی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور لوگ اس کی خریداری کے لیے بے تاب ہیں۔
صارفین کے ذہنوں میں اب یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ آئی فون کے نئے ماڈل کی قیمت کیا ہوگی؟ تاہم ان کی یہ مشکل کسی حد تک ’ٹرینڈ فورس‘ نے حل کردی۔
نئے ایپل موبائل فونز کی قیمتوں سے متعلق ٹرینڈ فورس نامی ویب سائٹ نے پیش گوئی کردی ہے جس کے مطابق آئی فون 16 کے انٹری ماڈل کی ابتدائی قیمت 799 ڈالر توقع کی جا رہی ہے۔
آئی فون 16 پلس کے لیے بھی یہی قیمت توقع کی جا رہی ہے۔ یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ یہ آئی فون16 ، آئی فون 15 پلس سے قریباً ملتا جلتا ہی ہوگا۔
ٹرینڈ فورس نے آئی فون 16 ماڈلز کی قیمتیں کا ایک چارٹ شیئرکیا ہے جس کے مطابق آئی فون 16(128 جی بی) کی قیمت 799ڈالر، آئی فون 16 (256 جی بی) کی قیمت 899 ڈالر، آئی فون 16 (512 جی بی) کی قیمت 1,099 ڈالر، آئی فون 16 پلس (128 جی بی) کی قیمت 899 ڈالر، آئی فون 16 پلس (256 جی بی) کی قیمت 999 ڈالر ، آئی فون 16 پلس (512 جی بی) کی قیمت1,199ڈالر، آئی فون 16 پرو (256 جی بی) کی قیمت 1,099 ڈالر، آئی فون 16 پرو (512 جی بی) 1,299ڈالر ہوگی۔
اسی طرح آئی فون 16 پرو (1 ٹی بی) کی قیمت 1,499، آئی فون 16 پرو میکس (256 جی بی) 1,199ڈالر، آئی فون 16 پرو میکس (512 جی بی) کی قیمت 1,399ڈالر، آئی فون 16 پرو (1 ٹی بی)کی قیمت 1,599ڈالر بتائی گئی ہے۔
ٹرینڈ فورس کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس اپنے بیشتر اور پرانے ماڈل کی ابتدائی قیمت سے مطابقت رکھتے ہیں۔ تاہم آئی فون 16 پرو کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔
ٹرینڈ فورس کے مطابق آئی فون 16 پرو سیریز کے ساتھ آپ اب 999 ڈالر میں 128 جی بی ماڈل کو نہیں خرید سکتے ہیں۔