( زاہد چوہدری ) پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبا کیلئے اچھی خبر، پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ کالجز سالانہ فیس ساڑھے نو لاکھ روپے مقرر کردی ،آئندہ سیشن میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخل ہونے والے سالانہ فیس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جمع کروائیں گے۔
پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کیلئے اچھی خبر، پی ایم ڈی سی نے رواں برس پرائیویٹ کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ لینے والے طلبا کی اضافی فیسیں وصول کرنے کی شکایات کے ازالہ کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخل ہونے والے سٹوڈنٹس کی سالانہ فیس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جمع ہوگی۔ فارن سٹوڈنٹس بھی ڈالرز میں فیس یو ایچ ایس کو جمع کروائیں گے۔ یوایچ ایس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے مکمل کرکے فیسیں متعلقہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرے گی۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس بھی ساڑھے 9 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے، جس میں ہاسٹل کی سالانہ فیس بھی شامل ہوگی۔ رواں برس 18 اکتوبر کو میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے بعد ہونے والوں داخلوں پراس فیصلے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔