سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’’پی سی بی لائیو‘‘ لانچ کر دیا .
’’پی سی بی لائیو‘‘ کے ذریعے شائقین آن لائن لائیو میچز دیکھ سکیں گے۔
پی سی بی لائیو فی الحال برطانوی کرکٹ شائقین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر متعارف کیا گیا ہے۔ برطانوی صارفین https://live.pcb.com.pk/ پر رجسٹر ہو کر میچز دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز 12 اکتوبر سے براہِ راست نشر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اکتوبر کے آخر میں پی سی بی لائیو کی موبائل ایپ بھی لانچ کر دی جائے گی۔ موبائل ایپ کے ذریعے سمارٹ ڈیوائسز پر بھی میچز دیکھنا ممکن ہوگا۔
پی سی بی لائیو پاکستان کرکٹ بورڈ کا پہلا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ہے، پلیٹ فارم پر لائیو میچز تاریخی ویڈیوز اور آرکائیو فوٹیج دستیاب ہوگی۔ پی سی بی لائیو پر پاکستان افغانستان اور سری لنکا کی سہ فریقی سیریز بھی نشر ہوگی۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر پرانے یادگار میچز اور دلچسپ ہائی لائٹس بھی دیکھی جا سکیں گی۔ ساتھ ہی شائقین کو کھلاڑیوں کے انٹرویوز ڈاکیومنٹریز اور ٹریننگ سیشنز بھی فراہم کیے جائیں گے۔
پی سی بی لائیو کرکٹ کے تاریخی اور جدید لمحات کو ایک ساتھ لانے کی کوشش ہے۔ پی سی بی لائیو سے شائقین دنیا کے کسی بھی کونے سے کرکٹ سے جڑے رہیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کا تاریخی سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی لائیو مستقبل کی سوچ اور ڈیجیٹل وژن کا عکاس ہے۔