ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردرہنے کے علاوہ چترال ،سوات ،ملاکنڈ ،دیر اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اسکے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔