ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔

 محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ چاند دیکھنے کےلیےموسمی حالات سازگارہوں گےاورمطلع جزوی طور پر ابر آلود یاصاف رہنےکا امکان ہے, جمادی الاول کاچاند 21 اکتوبرکوشام پانچ بجکر 25منٹ پرپیدا ہوگا،23 اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنےکےقوی امکانات ہیں۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ23 تاریخ کوچاند کی عمر 48 گھنٹے 57منٹ ہوگی جبکہ چاند کی بلندی 10 اعشاریہ 2 درجے ریکارڈ کی جائے گی, چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔