میاں ارسلان حبیب سمیت 3 بڑے وکلاء نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: وکلاء کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری۔ 

تفصیلات کے مطابق میاں ارسلان حبیب ایڈووکیٹ، عمران محمود، فواد احمد اور محمد عارف سبحانی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ 

جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود نے وکلاء کو پارٹی مفلر پہنائے۔ اس موقع پر میاں ارسلان حبیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت باعث اعزاز ہے۔ چئیرمین جہانگیر ترین، صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پہ مکمل اعتماد ہے۔ 

 فواد احمد نے کہا کہ فرزند شیخوپورہ میاں خالد محمود کی زیر قیادت پارٹی کے دست و بازو بنے ہیں۔اس کے علاوہ محمد عارف سبحانی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوام کی ترجمان پارٹی ہے۔