ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائزمیں موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم مالی بحران کا شکار

محکمہ ایکسائزمیں موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم مالی بحران کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: محکمہ ایکسائزمیں موٹرٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پروگرام کے ملازمین کی تنخواہیں روک لی گئیں، تنخواہیں نہ ملنے سے111 افسران وملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹاآن لائن کرنے اور تمام سسٹم کی دیکھ بھال کے لیے دوہزار چھ میں ایم ٹی ایم ائی ایس سسٹم کے تحت ایک سو گیارہ آئی ٹی ماہر افسران واہلکاروں کو بھرتی کیا گیا۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے، موٹرٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ملازمین نےتنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سےہڑتال کی دھمکی دیدی ہے، جبکہ افسران وملازمین کی تنخواہیں بحال کرنے کیلئے سیکرٹری اورڈی جی کودرخواست دے دی گئی ہے۔

ایکسائزاسٹیبلشمنٹ نےفنڈزکابہانہ بناکرتنخواہیں روک لی ہیں اور پراجیکٹ کےفنڈزدیگرمنصوبوں پرخرچ کردیئے ہیں۔ اگرتنخواہیں بحال نہ کی گئیں تو ملازمین کام کرنا چھوڑدیں گے جس سےتمام انتظامی امورٹھپ ہوکررہ جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer