ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوکری بچانی ہے تو وزن کم کریں ؛ ملازمین کو نوٹس جاری

2 ہزار 200 سے زائد مزدوروں کی نوکریاں خطرے میں

نوکری بچانی ہے تو وزن کم کریں ؛ ملازمین کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نوکری بچانی ہے تو وزن کم کریں، آف شور تیل کے کنوؤں پر کام کرنیوالوں کو  نوٹس دے دیا گیا ۔ حیرت انگیز واقعے کے پیچھے  کیا کہانی چھپی ہے ۔ سب سامنے آگیا ۔

حیرہ شمال میں آف شور تیل کے کنوؤں پر کام کرنے والے مزدوروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے وزن کم نہ کیا تو وہ آف شور  پلیٹ فارم تک جانے کے اہل نہیں رہیں گے اور یوں ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔برطانوی کمپنی آف شور انرجیز یو کے (او ای یو کے) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال نومبر سے سمندر میں موجود تیل کے کنووؤں پر جانے والے ہر مزدور کا کپڑوں سمیت زیادہ سے زیادہ وزن 124.7 کلوگرام ہونا چاہیے تاکہ کسی ہنگامی صورت میں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ طور پر اٹھایا جاسکے۔

برطانوی کوسٹ گارڈ کے مطابق ریسکیو ہیلی کاپٹر پر نصب وِنچ 249 کلوگرام وزن اٹھا سکتی ہے جس میں ایک ریسکیو ورکر (90.3 کلوگرام)، ایک اسٹریچر (29 کلوگرام) اور بچاؤ کے سامان (5 کلوگرام) کا وزن بھی شامل ہوتا ہے۔

او ای یو کے کا کہنا ہے کہ اس وقت 2 ہزار 200 سے زائد مزدور وزن کی مقررہ حد سے زیادہ وزن رکھتے ہیں اور اگر انہوں نے وزن کم نہ کیا تو انہیں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

یہ نئی پالیسی میرٹائم اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کی اس وارننگ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ریسکیو وِنچز بھاری وزن محفوظ طریقے سے نہیں اٹھا سکتیں جو کسی ہنگامی صورتحال کے دوران حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 2008 کے بعد سے آف شور مزدوروں کا وزن اوسطاً 10 کلوگرام بڑھ چکا ہے۔