بھارتی ٹینس ٹیم کی ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان کیخلاف سازش ناکام

بھارتی ٹینس ٹیم کی ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان کیخلاف سازش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: بھارت کی ٹینس کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش کی کوشش ناکام ہو گئی۔

 ڈیوس کپ ٹینس مقابلے میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کے حق میں ووٹ دے دیا،آئی ٹی ایف نے اگلے سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی مؤقف مسترد کر دیا ہے اور اس معاملے میں 15 رُکنی ڈیوس کپ کمیٹی نے دونوں ممالک کا مؤقف لینے کے بعد پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ہے،انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو پاکستان میں میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

 پاکستان ٹینس فیڈریشن  نے پاکستان نہ آنے کا بھارتی موقف مسترد کرتے ہوئے  کہا  کہ بھارت نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، پاکستانی وفد نے بھارتی مؤقف کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

 انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان نہ آنے کا بھارتی موقف مسترد کردیا.

 خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی فروری کےپہلے ہفتے شیڈول ہے۔