شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں، آئیندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں، آئیندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سابق ارکان قومی اسمبلی افتخار نذیر چودری، رانا اشتیاق خاں اور ساجد مہدی شامل تھے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف سے سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینیئر قمر علی السلام اور احسان رضا خان نے بھی ملاقات کی۔ 

ملاقات میں آئیندہ عام انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی تعریف کی، شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔ مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے، ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے، ان شاءاللہ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعمیر، ترقی اور معاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔  نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی۔ 

شہباز شریف نے انجینئر قمر السلام کی قربانیوں اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی بہادری اور وقار سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور کا مقابلہ کیا۔