ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر لاہور دنگل کا ٹائٹل طیب اعوان پہلوان نے جیت لیا

شیر لاہور دنگل کا ٹائٹل طیب اعوان پہلوان نے جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:معرکہ حق شیر لاہور دنگل ؛شیر لاہور دنگل کا ٹائٹل طیب اعوان پہلوان نے جیت لیا۔

 طیب اعوان نے شعبان پہلوان کو مات دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔شیر لاہور دنگل کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے گئے ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے  خصوصی شرکت کی ۔ سیکرٹری سپورٹس فضل الرحمٰن،ڈی جی سپورٹس طارق قریشی بھی ہمراہ تھے۔

وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ  سلمان ملک،کوآرڈینٹر وزیر کھیل ملک انوش کھوکھر بھی ہمراہ تھے۔

صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر ارشد چودھری،جنرل سیکرٹری انعام بٹ نے دنگل کی معاونت کی۔صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے منصف کے فرائض سر انجام دہے۔ٹائٹل کشتی میں سبق رستم پاکستان بشیر بھولا بھالا نے منصف کے فرائض سر انجام دیے۔۔

دنگل کے اختتام پر معرکہ حق گیمز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔