ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تعیناتی کیس: ہائیکورٹ کا معذور افراد کے کوٹہ سے متعلق بڑا فیصلہ

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تعیناتی کیس: ہائیکورٹ کا معذور افراد کے کوٹہ سے متعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور نے معذور کوٹہ پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی تعیناتی سے متعلق کیس میں اہم اور تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے غیر معذور شخص کی معذور کوٹہ پر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

یہ 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ عدالت عالیہ کے جج  جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری افتخار احمد کی درخواست پر جاری کیا، جسے عدالتی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ معذور کوٹہ پر غیر مستحق افراد کا تقرر معذور افراد کے آئینی و قانونی حقوق کی سنگین پامالی ہے، لہٰذا سرکاری ملازمتوں میں اس کوٹہ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی رپورٹ کے مطابق محمد یار کو غیر معذور قرار دیا جا چکا ہے، اس لیے وہ مذکورہ عہدے کے اہل نہیں رہے۔

عدالتی فیصلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ معذور کوٹہ کی خالی نشست کو قانون اور قواعد کے مطابق 60 روز کے اندر پُر کیا جائے۔

تاہم عدالت نے درخواست گزار افتخار احمد کی براہِ راست بحالی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ تقرری کا عمل قواعد کے مطابق ہی مکمل کیا جائے گا۔