ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان پولیس افسران کی سیف سٹیز میں جدید ڈیجیٹل پولیسنگ ٹریننگ مکمل

بلوچستان پولیس افسران کی سیف سٹیز میں جدید ڈیجیٹل پولیسنگ ٹریننگ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بلوچستان پولیس کے زیرِ تربیت افسران کی جدید ڈیجیٹل پولیسنگ سے متعلق خصوصی ٹریننگ مکمل ہو گئی۔

حکام کے مطابق تیسرے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے تحت بلوچستان کے35 ڈی ایس پیز کو اے آئی بیسڈ جدید پولیسنگ، تفتیش اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی افسران کو ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی اور جدید آپریشنل سسٹمز سے متعلق عملی آگاہی بھی دی گئی۔

ٹریننگ کے دوران سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ اور نیکسٹ جن سیفٹی ایپ کے جدید فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ افسران نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر موصول کالز اور پولیس رسپانس سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال نے روایتی پولیسنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر دیا ہے جبکہ ٹریننگ پروگرام جدید تفتیش اور جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر زیرِ تربیت افسران نے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سمیت مختلف سیف سٹی یونٹس کا دورہ بھی کیا۔