ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے گھریلو بجٹ متاثر,عوام شدید پریشان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے گھریلو بجٹ متاثر,عوام شدید پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے ملک بھر میں شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

پیٹرول پمپس پر موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا تھا، اب پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ان کے لیے ایک نیا معاشی بوجھ بن گیا ہے۔

شہریوں کے مطابق آمدن محدود ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیا، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مزید دشوار ہوتی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے صرف ایندھن ہی نہیں بلکہ ہر چیز کی قیمت متاثر ہوتی ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے سے اشیا خوردونوش اور دیگر ضروریات بھی مہنگی ہو جاتی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کچھ کمی آ سکے۔