رائو دلشاد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف جاتی امراء پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے نواز شریف کو ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں گلگت بلتستان میں انتخابی مہم اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے انتخاب پر بھی مشاورت کی گئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔