ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان ، بالائی /جنوب مشرقی سندھ ،مشرقی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہناہے  کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک کا امکان ہے ، تا ہم بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،پشاور، باجوڑ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ،ہنگو، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم مری، گلیات ،راولپنڈی ، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، ڈی جی خان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر با رش ہو سکتی ہے۔

محکمہ مومسیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم بعد از دوپہر بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار،قلات، خاران ،لسبیلہ،اواران،کیچ، پنجگور اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تا ہم جامشورو،دادو،حیدرآباد، عمر کوٹ،اسلام کوٹ ، مٹھی ، تھرپارکر ، میرپور خاص ، خیر پوراور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر با رش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔