ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 زلزلے کے شدید جھٹکے

 زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہریوں نے زلزلے کو واضح طور پر محسوس کیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

زلزلہ ماہرین کے مطابق اس شدت کے جھٹکے معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔