ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری اہم ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے امریکی سفیر کو موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے ہونے والی ڈرونز دہشت گردی پر بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پر پاکستان نے مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت درجنوں ڈرونز مار گرائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا ک خطے میں پیدا ہونے والی اس خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، جو جان بوجھ کر حالات کو کشیدگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ اس وقت پورا خطہ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے مگر پاکستان اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔