ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

پاکستانی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کی فضائی حدود تمام قسم کی ہوائی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے باعث جاری کیے گئے متعدد نوٹم (NOTAMs) کو منسوخ کر دیا گیا  جس کے بعد پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے فعال کر دیا گیا ہے۔

تاہم لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں چند مخصوص روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاحال بند رہیں گے جن پر پروازوں کی بحالی متعلقہ حکام کی ہدایات کے مطابق کی جائے گی۔

علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان کے فضائی حدود کو ملکی و غیر ملکی فضائی جہازوں کے کیے بند کر دیا گیا تھا۔