پی ٹی آئی کا 9 مئی کو احتجاج کا پلان ناکام، کارکنان کال کے باوجود نہ پہنچ سکے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : پاکستان تحریک انصاف کا 9 مئی کو اسلام آباد  کے ایف نائن پارک میں احتجاج کرنے کا پلان ناکام ہوگیا ۔

تحریک انصاف کے کارکنان کال کے باوجود ایف نائن پارک نہ پہنچ سکے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی کے روز احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے بھی ایف نائن پارک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے تھے۔ 

ایف نائن پارک میں پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑی اور قیدی وینز کے ساتھ موجود تھی ۔ 

واضح رہے  کہ تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان کو 11 بجے ایف نائن پارک پہنچنے کی کال دی گئی تھی ۔