عمران خان کی گرفتاری پر ریحام خان نے کیا کہا؟ اہم خبر

عمران خان کی گرفتاری پر ریحام خان نے کیا کہا؟ اہم خبر
کیپشن: Reham Khan, Imran Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی سابق اہلیہ کا ٹوئٹ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہوں، کسی بھی تبصرے کے لیے موجود نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے اپنی حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام بھی رینجرز کے ہمراہ موجود  تھے اور ان کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer