ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی سراج الدولہ والی مثال پر شہبازشریف کا ردعمل آگیا

وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: PM Shehbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز عمران نیازی نے نواب سراج الدولہ سے غداری والی جو مثال ہمارے قومی ادارے کے حوالے سے دی وہ خوفناک ہے، اس ادارے نے جب آپ کو بچے کی طرح دودھ پلایا تو ٹھیک تھا۔ عمران خان کی زبان کو روکنا ہوگا ورنہ ملک مزید تقسیم ہوجائے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کل بات کی وہ ہولناک ہے، عمران خان ملک میں عوام کے ذہنوں میں زہر کھول رہے ہیں، اس لاڈلے کو جو اداروں نے سپورٹ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، اب یہ نہ کھیلنے اور نہ کھیلنے دیں گے پر عمل کررہا ہے، اگر اسے نوٹس لیکر نہ روکا گیا تو پھر ملک مزید تقسیم درتقسیم ہوجائے گا، آئین و قانون کے مطابق اس زبان کو روکنا ہوگا۔

 شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک دھمکی کو بنیاد بناکر سازش قرار دیا جارہا ہے، دھمکی تو ہنری کسنجر نے بھٹو کو بھی دی تھی، دھمکی تو پرویزمشرف کو بھی نائن الیون کے بعد دی تھی، کیا یہ سب سازش تھی، دھمکی کی تاریخ بہت لمبی ہے، دھمکی سے سازش کہاں سے نکل آئی۔

اسے قبل مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، ہم اتحادی حکومت ہیں اور ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہے،  یہ میری بطور خادم  پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے، میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، آپ کسی بھی وقت مجھ سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہین،  میں نے کبھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں اشعال انگیز بیانات اور جھوٹے پراپیگینڈے سے انتشار پھلانے کی مزموم کوشش کی جارہی ہے، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کو بھرپور مزمت کرتے ہیں،  اداروں کے خلاف پراپیگینڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مزموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کرے، عمران خان چاہتا ہے کہ یہاں انارکی ہو، لیکن ہم سب کو ملک کر اس فتنے سے ملک کی حفاظت کرنی ہے، اداروں کے خلاف عمران خان کی اشتعال انگیزی پر آئین اور قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مصنوعی مینڈیٹ والی گورنمنٹ کو ان کے گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی، ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل، قرضے اور سیاست بچانے کیلئے لئے گئے غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے، اگر گزشتہ حکومت کو عوام کا صحیح معنوں میں درد ہوتا تو یہ آٹے، چینی اور اشیاءِ ضروریہ پر کمیشن کھانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیتی اور ان کی قیمتوں کو کم کرتی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor