ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛تاجروں کا حکومت مخالف دبنگ اعلان، اہم فیصلہ کرلیا

لاہور؛تاجروں کا حکومت مخالف دبنگ اعلان، اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: Naeem mir protest against NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمدسعید)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کا عید کے بعد این سی او سی کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان، کہتے ہیں،ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کرنے والے اسد عمر سمیت تمام ارسطوؤں کے استعفے لیکر اٹھیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے جبری لاک ڈاؤن کے نفاد پر کہا ہے کہ حکومت نے ریاستی جبر سے چھوٹے تاجر کو روزگار سے محروم کردیا ،کمزور طبقے پر ظلم کرکے حکومت کا کلیجہ ٹھنڈا ہوگیاہوگا،ہم حکومت کو اس ظلم عظیم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں،آرمی چیف دکانیں بند کروانے کے لئےفوج کے استعمال کا نوٹس لیں،فوج ایک قابل احترام ادارہ ہے،معاشرے میں فوج کا ڈر اور احترام کسی صورت کم نہیں ہونا چاہئے۔

مزید پڑھئے: لاہور کے تاجروں کیلئے اچھی خبر،کاروبار کی اجازت مل گئی

نعیم میر نے مزید کہا کہ تاجر برادری اب مزاحمتی احتجاجی طریقے پر عمل پیرا ہوگی،عید کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری شروع کررہے ہیں،احتجاج مشترکہ اور متفقہ ہوگا،این سی او سی کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر اسد عمر سمیت تمام ارسطوؤں کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے گا، نعیم میر نے کہا کہ ملک بھر کے تاجرتیاریاں شروع کردیں، ہمیں روزگار کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  شہر میں اجناس کی سب سے بڑی اکبری منڈی لاک ڈاون کے ایام میں بھی کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی جانب سے اکبری منڈی کے تاجران کو منڈی کھلی رکھنے کی اجازت دی اور اس حوالے سے صدر اکبری منڈی اظہر اقبال اعوان نے تاجروں اور شہریوں کی آگاہی کے لئےسرکلر جاری کردیا ہےسرکلر کے مطابق آج سے(8مئی) اور آئندہ سوموار سے جمعرات تک اکبری منڈی کھلی رہے گی،اکبری منڈی میں اگلے جمعہ سے اتوار تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer