(شہزاد خان ابدالی)شہر کی اجناس کی سب سے بڑی منڈی، اکبری منڈی لاک ڈاون میں بھی کھلی رہے گی ،ضلعی انتظامیہ نے اکبری منڈی کھلی رکھنے کی اجازت دیدی،بروز ہفتہ اور آئندہ سوموار سے جمعرات تک اکبری منڈی کھلے گی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں اجناس کی سب سے بڑی اکبری منڈی لاک ڈاون کے ایام میں بھی کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی جانب سے اکبری منڈی کے تاجران کو منڈی کھلی رکھنے کی اجازت دیدی گی ہے اور اس حوالے سے صدر اکبری منڈی اظہر اقبال اعوان نے تاجروں اور شہریوں کی آگاہی کے لئےسرکلر جاری کردیا ہے۔
سرکلر کے مطابق آج سے(8مئی) اور آئندہ سوموار سے جمعرات تک اکبری منڈی کھلی رہے گی،اکبری منڈی میں اگلے جمعہ سے اتوار تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔
مزید پڑھئے: پردیسی گھروں کوجانے کیلئے ہوجائیں تیار؛ حکومت نے خوشخبری سنادی
واضح رہے کہ حکومت نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پرٹرانسپوٹرز کو بڑی اجازت دے دی جبکہ پردیسیوں کی بھی پریشانی کم ہوگئی،بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اب ہفتہ اور اتوار کو بھی چلے گی،لاہور لاری اڈا پر مسافروں کا رش لگاگیا،عید اپنوں کے سنگ منانے کے لیے پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا،شہر کے لاری اڈوں پر مسافروں کی تعداد بڑھنے لگی۔
علاوہ ازیں لاک ڈاون کے باعث ریلوے حکام نےلاہور سے فیصل آباد، ملتان اور ملتان سے لاہور 24سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا،عید سپیشل ٹرینیں 9مئی سے 12 مئی کے دوران چلائی جائیں گئیں،فیصلہ عید الفطر میں مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا،لاہور سے فیصل آباد دوطرفہ 16 ٹرینیں چلائی جائیں گئیں۔
فیصل آباد سے ملتان دوطرفہ 8 عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گئیں،ریلوے ہیڈکوارٹر نے لاہور اور ملتان ڈویژن کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں،ملک میں لاک ڈاون اور ٹرانسپورٹ بندش کے باعث لاہور سے کراچی دوطرفہ 10عید سپیشل ٹرینیں الگ سے چلائی جائیں گئیں۔