آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی: بلاول بھٹو


سید ارسلان حیدر :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی معروف آرٹسٹ مدیحہ گوہر کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی اور بلند درجات کی دعائیں بھی کیں، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں، کچھ کہنا ہے تو کہیں ورنہ گھر میں بیٹھیں۔

اس خبر  کو ضرور پڑھیں:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےدورہ ملتان ملتوی کردیا

بلاول بھٹو نے مرحومہ مدیحہ گوہر کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور مرحومہ کی تعزیت کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کی دعائیں کیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلالول بھٹو کے ساتھ سیکٹری جنرل چوہدری منظور احمد، علی قاسم، عاصم بھٹی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر  کو ضرور پڑھیں:کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے: بلاول بھٹو

بلاول نے نوازشریف کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں، کچھ کہنا ہے تو کہیں ورنہ گھر میں بیٹھیں۔

اس خبر  کو ضرور پڑھیں:جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں نوازشریف کا کردار رہا: بلاول بھٹو

بلاول نے یہ بھی کہا ہم 3 سال سے پانامہ مسئلہ کو ہی سوچ رہے ہیں، ہمیں ملک کا بہتر مستقبل سوچنا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ عوام میرے ساتھ ہیں۔