چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےدورہ ملتان ملتوی کردیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےدورہ ملتان ملتوی کردیا
کیپشن: City42 - Bilawal Bhutto
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  ملتان کا دورہ ملتوی کر دیا، کل لاہور سے لیہ جائیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف کے گھر میں خوشی کا سماں، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج ایک روزہ دورے پر ملتان جانا تھا جو ملتوی کر دیا گیا ہے، بلاول بھٹو کل بروز جمعرات کو لاہور سے لیہ جائیں گے جہاں وہ عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کردیں

 واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کارکنوں کی جانب سے لیہ میلاد گرائونڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔