سٹی 42: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی
صوابی اور گردونواح میں طویل خشک سالی کے باران رحمت شروع ہوگئی ۔ دوپہر سے بادل چھائے ھوئے تھے اور موسم خوشگوار تھا۔
صوابی۔ شام کے بعد ھلکی بارش شروع موسم سرد ھوگیا۔بارش سے گندم کے فصل پر کافی اچھا اثر پڑے گا۔ بارش سے گرمی کی حالیہ لہر میں بھی خاصی کمی آجائے گی۔
پشاور،مہمند اور تخت بھائی میں ہلکی بارش شروع،بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔
کر ک میں طویل خشک سالی کے بعد بارانِ رحمت شروع ہوگئی ۔ بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی ۔
راولپنڈی کے شہر بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ راولپنڈی میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ راولپنڈی بارش کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا ۔
بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔
ماہ صیام کی مبارک ساعتوں میں رحمت کی برسات ہوگی ۔ مظفرآباد اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہے ۔
بارش سے بالائی علاقوں میں جاتی سردی لوٹ آئی ۔ باش سے گردوغبار میں کمی، شہریوں نےسکھ کا سانس لیا۔ اس بارش سے آمد سے موسم بہار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔ہری پور میں بارش شروع جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے ۔ضلع بھر میں بارش سے موسم میں خنکی پیدا ہوگئی ہے ۔
ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ماہ رمضان میں پہلی بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔