ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 ویں ویج بورڈ ایوارڈ کی تشکیل; اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ٹونس جاری

9 ویں ویج بورڈ ایوارڈ کی تشکیل; اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ٹونس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 9 ویں ویج بورڈ ایوارڈ کی تشکیل کے لیے دائر درخواست پر سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری  ہوگیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے نے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔پی ایف یو جے، آر آئی یو جے اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کی گئی ۔درخواست گزاروں کے وکیل شاہد کھوکھر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

درخواست میں وفاقی حکومت کو اخبارات کے ملازمین کے لیے 9 واں ویج بورڈ ایوارڈ فوری تشکیل دینے کا حکم دینے کی استدعا  کی گئی۔ درخواست  کے مطابق  8 ویں ویج بورڈ ایوارڈ کی 5 سالہ مدت ختم ہو چکی، یکم فروری 2026 سے نیا بورڈ بننا چاہیے، نیوز پیپر ایمپلائز ایکٹ 1973 کے سیکشن 9 کے تحت ویج بورڈ کی تشکیل قانونی تقاضہ ہے۔مہنگائی کے اس دور میں صحافیوں کے لیے موجودہ اجرت پر گزارا ناممکن ہو چکا ہے۔ویج بورڈ کی تشکیل میں تاخیر صحافیوں کے بنیادی حقوق اور آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور آر آئی یو جے کے صدر آصف بشیر چوہدری نے درخواست دائر کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسد اللہ ملک نے بھی درخواست دائر کی۔