ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف

 حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کے لیے ڈیجیٹل یو بی اور  رجسٹری متعارف کروا دی ہے۔

 اس رجسٹری کے ذریعے تمام رجسٹر کمپنیوں کے اصل مالکان کی معلومات آن لائن محفوظ کی جائیں گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق، تمام رجسٹر کمپنیوں کے لیے الٹی میٹ بینیفیشل اونرز (اصل مالکان) کی معلومات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم 1 کے ذریعے جمع کرائیں گی جبکہ پہلے سے رجسٹر کمپنیوں نے یہ معلومات سالانہ فارم 19 کے ذریعے جمع کرائی ہیں۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل یو بی او رجسٹری سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہوگا اور یہ کمپنیوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

 مزید برآں، کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تقاضے کے مطابق فراہم کرنا لازمی ہے، جس سے قانونی اور مالیاتی نظام میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔