ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیول کارڈ متعارف کروا کر طلبہ کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے: سابق وزیر ٹرانسپورٹ

فیول کارڈ متعارف کروا کر طلبہ کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے: سابق وزیر ٹرانسپورٹ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: سابق وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ فیول کارڈ متعارف کروا کر طلبہ کو مؤثر اور فوری ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

 ابراہیم مرادکے مطابق، اگر طلبہ کو ماہانہ 10 لیٹر رعایتی پٹرول فراہم کیا جائے تو نمایاں ریلیف ممکن ہے۔

سابق وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ فیول کارڈ کے نفاذ پر ماہانہ تقریباً 10 ارب روپے کی لاگت آئے گی، تاہم یہ اقدام طلبہ کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ موٹرسائیکلیں موجود ہیں، اور تین ماہ کی محدود مدت کے لیے فیول کارڈ کے ذریعے طلبہ کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

یہ اقدام خاص طور پر پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دوران طلبہ کے لیے مالی دباؤ کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔