ثمرہ فاطمہ:لاہور میں آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے اور تقریباً 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ آنے والے ہفتے میں شہر میں بارش کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 307 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح اس طرح ریکارڈ ہوئی: گلبرگ ٹو میں 507، چمن پارک میں 501، برکی روڈ پر 487، اقبال ٹاؤن میں 372، ماڈل ٹاؤن میں 298، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 293، بیدیاں روڈ پر 283، غازی روڈ میں 282 جبکہ عسکری ٹین میں 269 کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود،رات کو چند مقامات پر بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، مری، گلیات میں رات کو بارش ہوسکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔