ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ

پی ٹی آئی پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف پشاور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ پیش کردی۔

ضلع پشاور کے تنظیمی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کی خراب کارکردگی ناقابلِ قبول ہے، پشاور کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے۔سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت پشاور کے فنڈز دیگر اضلاع کو منتقل کرنے پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ پشاور کی اہم سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی کمی جرائم میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔ پولیس کی کاکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی پشاور کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرکے تمام سرکاری املاک قابضین سے واگزار کرائی جائیں۔

اعلامیے کے مطابق پشاور کے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا آپشن استعمال کیا جائے گا۔