ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسٹاگرام کو ٹکر دینے کیلئے ’فلیشس‘ میدان میں آگیا

انسٹاگرام کو ٹکر دینے کیلئے ’فلیشس‘ میدان میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ’انسٹاگرام‘ ایپ جس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک الگ پہنچان بنالی ہے، اب اسی کے مقابلے میں ایک اور اپلیکیشن متعارف کرادی جاچکی ہے، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ انسٹاگرام کے ٹکر کی اپلیکیشن ثابت ہوگی ۔ 

ڈی سینٹرلائزڈ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم 'بلیو اسکائی' کی ٹیکنالوجی پر مبنی نئی ایپ 'فلیشس' کو متعارف کرا دیا گیا ہے، یہ ایپلی کیشن صارفین کو ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، تاہم اس پر تحریری پوسٹس کا اشتراک ممکن نہیں ہے، لیکن اسٹوریز میں تحریری مواد شیئر کیا جا سکتا ہے۔

'فلیشس' ایپ انسٹاگرام سے مشابہت رکھتی ہے، جہاں صارفین بیک وقت چار تصاویر اور ایک منٹ تک کی ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 'فلیشس' کے صارفین کو بلیو اسکائی تک رسائی حاصل ہو گی، جس طرح انسٹاگرام کے صارفین تھریڈز تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

فلیشس نامی یہ ایپ جرمنی کے ڈویلپرز نے تیار کی ہے، فی الحال اسے ابھی محدود صارفین کے لیے دستیاب کیا گیا ہے، تاہم مستقبل میں اسے عام صارفین کے لیے بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ 

فلیشس ایپ کے صفحے پر جاری پوسٹ کے مطابق اسے ابھی تک 80 ہزار لوگ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں، جس سے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ یہ ایپ ابھی اتنی مقبول نہیں ہوئی، تاہم مستقبل میں یہ امکان کیا جاسکتا ہے کہ یہ ایپ انسٹاگرام کو ٹکر دے گی، اب اس کا فیصلہ سوشل میڈیا صارفین پر ہے گویا انہیں یہ ایپ اور اس میں موجود فیچرز پسند آتے ہیں یا نہیں ۔