ویب ڈیسک: راولپنڈی میں تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اور عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرکے شہریوں سے فراڈکیاگیا ہے۔
مقدمے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں جن میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے۔