ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹم عملے سے بدتمیزی کرنا فضائی مسافر کو مہنگا پڑ گیا

کسٹم عملے سے بدتمیزی کرنا فضائی مسافر کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک)ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری،  لندن سے آئے مسافر  کو  لاہور ائیر پورٹ  کے لاؤنج میں ہنگامہ آرائی کرنی مہنگی پڑ گئی، انتظامیہ نے بلاوجہ گالم گلوچ کرنے  پر2 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے شہری کو گھر بھجوا دیا۔

لاہور ائیرپورٹ ذرائع کےمطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کا رہائشی بلال معین بیگ میں قیمتی موبائل فونز چھپا کر لندن سے لاہور پہنچا، کسٹمز حکام نے روکا تو بلال نے لاؤنج میں شور شرابا شروع کر دیا اور سٹاف سے بدتمیزی بھی کی، کسٹمز عملے نے مسافر کی ایک نہ سنی اور سامان میں چھپائے تمام موبائل فونز قبضے میں کر مسافر کو لاؤنج سے باہر نکال دیا، مسافر باہر نکل کر بھی شور شرابہ کرتا رہا۔

 ذرائع کے مطابق مسافر بلال نے ضبط شدہ موبائل فونز کیلئے ون فائیو پر فونز چوری ہونے کی جھوٹی کال بھی چلا دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو مسافر بلال جھوٹا پایا، بعد ازاں سول ایوی ایشن انتظامیہ نے شور شرابہ اور غلط بیانی کی بناء پر مسافر بلال پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، جو جرمانہ ادا کرنے کے بعد سیالکوٹ روانہ ہو گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer