( ملک اشرف ) لاہور سمیت ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری ہے، 444 ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 376 مقدمات کا فیصلہ کیا۔
ڈی جی مانٹیرنگ ماڈل کورٹس سیشن جج سہیل ناصر کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق 173 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل اور منشیات کے 122 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ تمام عدالتوں نے کل 390 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے 13 اور منشیات کے 15 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔
صرف 1 مجرم کو سزائے موت 14 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی دیگر 25 مجرمان کو کل 51 سال 35 ماہ 18 دن قید اور 97 لاکھ 35 ہزار 4 سو 95 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 119 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 101 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔
152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 153 مقدمات کے فیصلے کیے۔ تمام عدالتوں نے 397 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ مجموعی طور پر 56 مجرمان کو 48 سال 5 دن قید اور 22 لاکھ 25 ہزار 7 سو 98 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔