پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 15ایکڑ سبزیوں پر ہل چلادئیے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 15ایکڑ سبزیوں پر ہل چلادئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : پنجاب فوڈ اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ کی ہنجروال کےعلاقے میں کارروائی،،پندرہ ایکڑ اراضی پر ٹریکٹر چلا کر سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی تمام سبزیاں تلف کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار  کی ہدایت پراداروں کی سیوریج کے پانی سےسبزیاں آگانے کے خلاف مہم جاری ہے،فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے ہنجروال کےعلاقےمیں 15 ایکڑ رقبےپرکاشت کی گئی سبزیوں کو تلف کردیا،کمشنرلاہور ڈویژن سیف انجم، ڈی سی لاہور دانش افضال اورڈی جی فوڈ عرفان میمن نےٹیموں کے ہمراہ کارروائی کی،اراضی سےملحقہ نالے کے پانی سےسبزیاں کاشت کی جا رہی تھیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کے مطابق سیوریج کےپانی میں مضرصحت کیمیکل ہوتے ہیں،گندے پانی سے سبزیاں و فصلیں کاشت کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،ڈی سی دانش افضال کےمطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز ٹیموں کے ہمراہ شہربھر میں لگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت کو چیک کر رہے ہیں۔

ڈی جی پنجاب  فوڈ اتھارٹی کے مطابق جب تک کسان ٹیوب ویل نہیں لگائےگا وہ کاشت نہیں کرسکتا،خلاف ورزی پر ایف آئی آرز درج کرائی جا رہی ہیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer