(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کےتحت نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز دس مارچ سے ہوگا۔
تعلیمی بورڈ لاہور کےزیرِ اہتمام ہونے والے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ سالانہ امتحانات 2020ء شفافیت کےساتھ اختتام پذیر ہوگئے. 22فروری سے شروع ہونے والے امتحانات میں مجموعی طور پر2لاکھ40ہزار894 طالب علموں نےحصہ لیا. 10مارچ سےنہم جماعت کے امتحانات شروع ہو رہےہیں.
چیئرمین پروفیسر ریاض ہاشمی کا کہنا ہےکہ طالب علم امتحانی وقت سےآدھا گھنٹہ پہلےامتحانی مراکز میں پہنچیں، امتحانی عملے اور طالب علموں کوموبائل فون امتحانی مراکزلانے کی سخت ممانعت ہوگی،امتحانی مراکزمیں غیر متعلقہ افراد کےداخلےپردفعہ 144کے تحت پابندی ہوگی۔