موج مستی ختم، محکمہ تعلیم نے بڑی پابندی عائد کردی

موج مستی ختم، محکمہ تعلیم نے بڑی پابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان صفدر) سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور زاہد بشیر گورائیہ نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں ثقافت اور مذہب سے ہٹ کر کوئی کام نہ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں میں منعقد کی جانے والی تقریب تقسیم انعامات، پیرنٹس ڈے، ٹیچرز ڈے، مینا بازار اور دیگر تمام تقریبات پر بچوں سے ڈانس کرانے پر پابندی عائد کر دی ۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔بابا رحمتے کون ہے؟ چیف جسٹس نے بتا دیا

 سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی زاہد بشیر گورائیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو بچوں سے پاکستانی اور انڈین گانوں پر ڈانس کرانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔چیف جسٹس کا پی آئی سی کا دورہ، حکومتی دعوؤں کا بھانڈا پھوٹ گیا

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے ڈپٹی ڈی ای اوز اپنے علاقے میں واقع سکولوں میں احکامات پر عمل درآمد کرائیں گے، احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔۔عمران خان کی جان کو خطرہ، خفیہ اداروں کا انتباہ

 زاہد بشیر نے مزید کہا کہ بچوں سےغیر اخلاقی ڈانس کرانے والے سکولوں کا لائسنس  بھی معطل  کر دیا جائے گا۔