ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں 47 جونیئر کلرکس کی سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی

پنجاب پولیس میں 47 جونیئر کلرکس کی سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم کی ہدایت پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے، جس کے تحت 47 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی قاضی فاروق سلطان، رجسٹرار حمیر احمد قریشی اور اے ڈی ایڈمن افتخار انور نے بھی شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی کے لیے 90 سے زائد کیسز زیر غور آئے، جن کا قواعد و ضوابط اور میرٹ کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا۔ بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں 47 جونیئر کلرکس کو ترقی دے دی گئی، جبکہ اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی قاضی فاروق سلطان نے ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ترقی پانے والوں میں حسیب ریاض، مدثر غفور، وسیم اشرف، مبشر وکیل، رئیس احمد، سجاد حسین، علی عباس، طیبہ جبیں، محسن رضا، احمد علی، عقیل حسن، محمد شکیل، نوید انجم، شاہد حسین، فیصل زمان، محمد احسان، فدا حسین، امجد علی، عبدالماجد ستار اور حسنین حیدر سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مزید محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور محکمہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔