ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور:مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی

خیرپور:مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کامران مستوئی :خیرپور میں ٹنڈو مستی قومی شاہراہ پر ایک مسافر کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 8 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے گاڑی کے پچھلے حصے تک پھیل گئی۔

آگ لگنے سے کوچ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دروازہ توڑ کر مسافروں کو باہر نکالا.

مسافروں کے مطابق آگ انجن کے پچھلے حصے سے لگی، جبکہ واقعے کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔