ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال سے پرائیویٹ سکولوں کا بھی پیکٹاکے تحت بورڈ کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور

رواں سال سے پرائیویٹ سکولوں کا بھی پیکٹاکے تحت بورڈ کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب حکومت رواں سال سے پرائیویٹ سکولوں کو بھی پیکٹا کے تحت بورڈ امتحانی نظام میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ آٹھویں جماعت کے امتحانات میں آن سکرین مارکنگ کے کامیاب تجربے کے بعد زیر غور آیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ گزشتہ تعلیمی سال پیکٹا کے تحت پنجاب بھر میں تقریباً 10 لاکھ طلبا کے آٹھویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے تھے، جن کے نتائج آن سکرین مارکنگ کے ذریعے صرف ڈیڑھ ماہ میں جاری کر دیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آن سکرین مارکنگ کے پورے عمل میں ایک فیصد بھی غلطی ثابت نہیں ہو سکی، جس سے اس نظام کی شفافیت اور مؤثریت ثابت ہوئی ہے۔

وزیر تعلیم کے مطابق 10 لاکھ طلبا کا آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان لینا ایک بڑا اور کامیاب تجربہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیکٹا کا آن سکرین مارکنگ سسٹم کئی نجی تعلیمی اداروں کے موجودہ نظام سے زیادہ مؤثر اور قابل اعتماد ہے۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ آئندہ سال آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی، جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو بھی اس نظام میں شامل کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ صوبے بھر میں یکساں اور شفاف امتحانی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق آن سکرین مارکنگ نظام امتحانی نتائج میں شفافیت، درستگی اور بروقت اعلان کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔