ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم بجٹ میں نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری

کم بجٹ میں نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  :برطانیہ کی آٹو موبائل مارکیٹ میں 2026 کے دوران بھی کم قیمت نئی گاڑیوں کی دستیابی جاری ہے، جہاں 17 مختلف ماڈلز ایسے ہیں جو £20,000 سے کم قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ان گاڑیوں میں چھوٹی شہر میں استعمال ہونے والی کاروں سے لے کر فیملی اور الیکٹرک گاڑیوں تک مختلف آپشنز شامل ہیں، جس سے صارفین کو محدود بجٹ میں بھی نئی گاڑی خریدنے کا موقع مل رہا ہے۔

 سب سے سستی گاڑیوں میں الیکٹرک گاڑیاں بھی شامل ہے جس کی قیمت تقریباً £15,990 ہے  ، اس کے علاوہ معروف کمپنی  کی الیکٹرک کاروں بھی شامل  ہیں جو شہری استعمال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق چینی کمپنیوں کی الیکٹرک گاڑیوں کی آمد نے مارکیٹ میں مقابلہ مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ مہنگائی کے باوجود کم قیمت کاروں کی دستیابی برقرار ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے پھیلاؤ اور نئی کمپنیوں کے آنے سے آنے والے برسوں میں سستی گاڑیوں کی رینج مزید وسیع ہو سکتی ہے، جس سے عام صارف کے لیے گاڑی خریدنا نسبتاً آسان ہو جائے گا۔