ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو  کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا

لاہور میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو  کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: باغوں کا شہر لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ہیٹ ویو برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فضا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ 12 جون تک لاہور شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی زد میں رہے گا۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔