ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پاکستان گرمی کے عذاب سے بے حال؛ بارش کب ہو گی، نئی فورکاسٹ

Heatwave, Punjab Hwat Wave, City42, Lahore weather forecast, Hafizabad Temperature
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گرمی کی شدید لہر  Heatwave نے  پاکستان کے بیشتر علاقوں، شمالی انڈیا اور شمالی اور مغربی انڈیا میں انسانوں اور حیوانوں کی زندگیاں مشکلات سے دوچار کر دیں۔

یہ ہیٹ ویو پورا  لاہور میں کم از کم مزید چار روز  جاری رہے گی جس کے بعد ہفتے کے روز تھنڈر سٹارم آ سکتا ہے۔ کل منگل کے روز لاہور مین ایک اور گرم ترین دن ہو گا اور ٹمپریچر  47 ڈگری سیلسئیس تک رہے گا۔

آج شام اس قدر گرم ہے کہ اب رات  ساڑھے سات بجے کے بعد بھی ٹمپریچر  43 ڈگری سیلسئیس ہے اور ہوا میں لو جیسی تپش ہے۔

آج عید الاضحیٰ کے تیسرے دن لاہور اور پنجاب کے تمام دوسرے شہروں، دیہاتوں میں ہیٹ ویو نے انسانوں کو عید کی مصروفیات محدود کر کے سائے میں  رہنے پر مجبور کر دیا۔ دوپہر کے وقت اس مہنے پڑنے والے شدید ترین گرمی نے سڑکیں ویران اور گلیاں سنسان کر دیں۔

آج کم از کم دو شہریوں حافظ آباد اور جیکب آباد میں ٹمپریچر  50 ڈگری کی ایکسٹریم تک پہنچا جب کہ لاہور میں ٹمپریچر  47 ڈگری نوٹ کیا گیا جو بعض علاقوں میں  48 ڈگری سیلسئیس جیسا جان لیوا محسوس ہوتا رہا۔

 وسطی پنجاب کے میدانی شہر حافظ آباد میں آج دوپہر کے وقت ٹمپریچر  50 ڈگری رپورٹ ہوا۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2025-06-09/news-1749471413-9724.jpeg

آج شہرِ بے مثال کے حالات

اسلام آباد میں بھی آج بلا کی گرمی پڑی اور ٹمپریچر  42 سیلسئیس تک پہنچا۔ 

راولپنڈی میں گرمی نسبتاً کم رہی، ٹمپریچر  41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بارش صرف کشمیر میں

گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب کا کیا حال ہوا

جنوبی پنجاب میں عید کے تیسرے دن شدید گرمی کی لہر نے تمام علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث پورے خطے میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا اور لوگ دن کا بیشتر حصہ گھروں کے اندر رہنے پر مجبور ہو گئے۔
عوامی پارکس، تفریحی مقامات اور سڑکیںشام کے وقت بھی  ویران نظر آتی ہیں۔ شدید گرمی نے روایتی خاندانی گھومنے پھرنے یا بیرونی تقریبات کے لیے بہت کم جگہ چھوڑی ہے۔
جنوبی پنجاب میں موجودہ ہیٹ ویو 12 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے، آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی نہیں ہوگی۔

بہت سے رہائشیوں نے، خاص طور پر وہ لوگ جو عید کے لیے بڑے شہروں سے اپنے آبائی شہروں اور گاؤں کو لوٹے تھے، انہوں نے آج گرمی کے وبال سے گھبرا کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر کے اندر رہنے کو ترجیح دی۔

بعض لوگوں کو گرمی کا مسئلہ اس لئے بھی زیادہ محسوس ہوا کہ گوشت کھانے کے بعد گرمی اور بھی ناقابل برداشت ہوتی ہے۔"

Caption ملتان شہر میں لوگ گرمی کی تپش سے بچنے کے لئے ایک گندے پانی والے فوارے کے پانی سے منہ دھو رہے ہیں۔


جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو کے زیر اثر اوپر جاتے ٹمپریچرزنے عید کے متحرک موڈ کو ایک پرسکون، گھر میں ہی منانے میں بدل دیا ہے، کیونکہ رہائشی بیرونی تفریح ​​کے بجائے سایہ، پنکھے اور پانی کی تلاش میں ہیں۔

سندھ میں آج کیا ہوا

سندھ کے بلوچستان سے ملحق علاقہ جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا کیونکہ پیر کو کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو جاری رہی۔

سندھ میں موجودہ سخت موسمی حالات موجودہ ہفتے کے دوران برقرار رہنے کا امکان ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ ہیٹ ویو کی جو ڈیفی نیشن کرتا ہے اس کے مطابق اس فنامنا کے دوران ٹمپریچر کسی جگہ کسی خاص عرصہ کے ماضی کے ریکارڈ سے چار پانچ چھ ڈگری سیلسئیس زیادہ ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی آج کل ہو رہا ہے، اس کے نتیجہ میں آج نو جون کو ہی جیکب آباد کے ٹمپریچر نے   50 ڈگری کو چھو لیا.

پی ایم ڈی کے مطابق 'براعظمی ہوا " پاکستان کے بیشتر حصوں پر غالب ہے۔ ملک میں بالائی فضا میں ہائی پریشر  ہے جو آئندہ چار روز تک برقرار رہے گا۔ ہائی پریشر کی ایک اتھلی مغربی لہر کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں پر بھی غالب ہے۔

سندھ میں چار دن قیامت کی گرمی رہے گی

ان حالات میں کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں منگل اور اگلے تین روز ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے دوران انسانوں کی جِلد کو جھلسا دینے والی  تیز  گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

12 جون تک بالائی اور وسطی سندھ میں دن کا درجہ حرارت  بلند ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ منگل اور بدھ کو کراچی کا  ٹمپریچر  35  ڈگری سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد کا ٹمپریچر منگل اور بدھ کو 42 ° C اور 44 ° C کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ ویو برقرار ہے۔

جیکب آباد سندھ کا گرم ترین مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو میں ٹمپریچر  49 ڈگری سینٹی گریڈ اور نواب شاہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پختونخوا میں گرمی نے کیا حشر کیا

مردان،  پشاور اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں منگل اور اگلے تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ یہ دراصل ہیٹ ویو  Heatwave ہے۔

ہیٹ ویو کا اثر جمعہ کی شام تک بہرحال رہے گا، اس دوران پشاور اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں منگل اور اگلے تین روز تک گرمی کی لہر  رہے گی اور ٹمپریچر کم و بیش آج پیر کے روز جیسے ہی رہیں گے۔

 تاہم اس دوران خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں کہیں کہیں الگ تھلگ بارش اور آندھی جیسی ہوا چلنے کا امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کا اندازہ ہے کہ منگل اور بدھ کو پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

عید کے تیسرے دن پیر کے روز ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں خیبرپختونخوا کے گرم ترین مقامات رہے جہاں ٹمپریچر  44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں ٹمپریچر  43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت ہو میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بالائی نصف (وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05°C اور 07°C کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی نصف اور وسطی پدھلوجاب (بالائی اینڈو سین) میں 04°C اور 06°C کے درمیان معمول کی سطح سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

چوبیس گھنٹے کیسے گزرے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ہر طرف بس گرمی ہی پڑی۔ میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہا۔

جیکب آباد پاکستان کا گرم ترین مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور بہاولنگر، رحیم یار خان اور نواب شاہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔