راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ نے صاف ستھرا پنجاب کے ورکرز،اہلکاروں کو 10ہزار روپے فی کس دینے کااعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےعیدالاضحیٰ پربہترین صفائی پرورکرزکو شاباش دی،گرمی کے باوجود شہروں اور دیہات میں صفائی کااعلیٰ معیار قائم کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب کی قدرہے،آپ سب کا شکریہ ادا کر تی ہوں۔
عید کے تین دن کے دوران مثالی صفائی
لاہور اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں عید الاضحٰی کے تین دنوں کے دوران اس مرتبہ مثالی صفائی کا انتظام کیا گیا۔ لاہور شہر میں اور نواحی بستیوں میں ہزاروں ورکرز یکساں جاں فشانی کے ساتھ صفائی کے کام میں مصروف رہے۔ حکومت کی خاص ہدایت پر تمام کوڑا اکٹھا کرنے کے پوائنٹس کو ہر آدھے گھنٹے بعد مکمل صاف کیا جاتا رہا۔ گلیوں کے اندر جا کر ورکر قربانی کے جانوروں کی باقیات سمیٹ کر لے جاتے رہے۔

بیشتر علاقوں میں آلائشیں ساتھ کے ساتھ ہٹائے جانے کے باعث تعفن نہ ہونے کے برابر رہا۔ آج عید کے تیسرے دن شہر کو مکمل صاف کرنے کی مہم جاری ہے۔