ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا،  تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد ، دادو،موہنجوداڑو،سبی 45، خیر پور ، اوکاڑہ ، روہڑی اور سکھر میں 44 ڈگری درجہ حرارت سینٹی گریڈ درجہ حرارت  ریکارڈ کیا گیا۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،  تاہم شام/رات میں چترال، کوہستان اور بٹگرام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعد از دوپہر جنو بی اضلاع میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ سندھ  کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بعد از دوپہر وسطی /جنو بی اضلاع میں تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام /رات میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔